ڈی آئی خان: رازندہ کے علاقہ سروبئی میں کنٹینر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں رازندہ کے علاقہ سروبئی میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے۔
حادثہ کنٹینر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جہاں کپڑوں سے بھرا کنٹینر بے قابو ہوکر ٹرک ٹکرا گیا۔
حادثے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئے، پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔