سونے کی قیمت میں بھی کمی

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد اب سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ڈالر کی قدر میں معمولی کمی سے سونا بھی سستا ہوا ہے، ایک تولہ سونا 200 روپے کمی سے 1 لاکھ 97 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے، 10 گرام سونا 172 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 324 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ایک تولہ چاندی 2120 روپے پر برقرار ہے۔ 

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر مہنگاہوکر 1834 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے ۔