سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اعلان کردہ نئی سعودی قومی ائر لائن ریاض ائر آئندہ دو برسوں میں آپریشنل ہو جائے گی‘یاد رہے کہ رواں ماہ 12 مارچ کو سعودی ولی عہد نے نئی سعودی ائر لائن ریاض ائر کے قیام کا اعلان کیا تھا منصوبے کے مطابق یہ ائر لائن سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو سو کے لگ بھگ انٹرنیشنل ائرپورٹس سے منسلک کرے گی‘ ریاض ائر کا قیام پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت عمل میں لایا جائے گا‘ یاد رہے کہ محمد بن سلمان ہی اس فنڈ کے سربراہ ہیں جو کہ ایک بااختیار اور مالدار فنڈ ہے اور دنیا بھر میں اپنی ساکھ رکھتا ہے‘اس مجوزہ ائر لائن کے سی ای او کی جانب سے حالیہ بیان معروف اخبار وال سٹریٹ جنرل میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے بعد آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ائرلائن کے قیام کے سلسلے میں سعودی عرب امریکہ کی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے80 مسافر طیارے حاصل کرنے کی ڈیل مکمل کرنے کے قریب ہے‘ یہ ڈیل لگ بھگ 35 ارب ڈالر مالیت کی ہے‘ گذشتہ برس سعودی عرب نے ریاض میں ایک نئے اور بڑے ائرپورٹ کی تعمیر کا اعلان بھی کیا تھا‘ محمد بن سلمان سعودی عرب کو ایک ٹرانسپورٹ کے مرکز کے طور پر تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ متحدہ عرب امارات کا دبئی ائرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ائرپورٹس میں سے ایک ہے جہاں سے یو اے ای کی قومی ائر لائنز اتحاد اور ایمرٹس آپریٹ کرتی ہیں۔نئی ائرلائن دو لاکھ کے قریب بالوسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے مواقع فراہم کرے گی‘سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے اس بات کا عندیہ نہیں دیا کہ 945 میں قائم ہونے والی سعودی عرب کی موجودہ قومی ائرلائن میں کوئی تبدیلی ہو گی‘سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئی ائرلائن ریاض ائر فضائی نقل و حمل کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گی، مملکت سعودیہ کی سٹریٹجک پوزیشن بہتر بنائے گی جو دنیا کے تین اہم براعظم یعنی ایشیا، افریقہ اور یورپ کو جوڑتی ہے۔یہ ائر لائن سعودی ولی عہد کے ویژن2030 ء کے تحت قومی کمپنیوں کو مسابقتی تقویت فراہم کرے گی نئی ائرلائن دو لاکھ کے قریب بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے مواقع فراہم کرے گی‘سعودی انرجی کمپنی ارامکو کے سربراہ ائر کے چیئرمین ہوں گے جبکہ اتحاد کے سابق سی ای او اور برطانوی کاروباری شخصیت ٹونی ڈگلز اس نئی ائرلائن کے سی ای او ہوں گے‘ان منصوبوں کا مقصد ریاض کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل کرنا ہے‘یاد رہے کہ نئی ائرلائن کے اعلان سے قبل ولی عہد محمد بن سلمان نے گذشتہ سال ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے ائرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان تھا اور یہ پراجیکٹ بھی ان کے سعودی وژن کا حصہ تھا‘سعودی عرب کے پاس رقبے کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ پہلے سے ہی موجود ہے اور یہ شاہ فہد ائرپورٹ ہے جو کہ سعودی عرب کے تیل سے مالا مال علاقے دمام میں موجود ہے