چیئرمین نیب کو 17لاکھ روپے تنخواہ و دیگر مراعات دینے کی منظوری 

اسلام آباد:اسلام آباد وفاقی کابینہ نے حال ہی میں تعینات ہونے والے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دیدی ہے۔ وزارت قانون کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

 وزارت قانون کی سمری کے مطابق چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے مساوی منظور کی گئی ہیں۔ چیئرمین نیب کو سترہ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ، سرکاری رہائشگاہ اور دو گاڑیاں دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

 چیئرمین نیب اسلام آباد میں دو کینال کا پلاٹ حاصل کے مجاز ہونگے۔ چیئرمین نیب کو دو ہزار یونٹس بجلی اور 600 لیٹر کا ماہانہ پیٹرول بھی فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔چیئرمین نیب ایک حساس پوزیشن کے ساتھ اہم ترین ذمہ داریاں سرانجام دینے کے پابند ہیں۔

 واضح رہے کہ چیئرمین نیب نذیر احمد نے 6 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔وفاقی حکومت کو نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ چیئرمین نیب کی تنخواہ و مراعات کا تعین کرسکتی ہے۔۔