فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخ گر گئے۔

آل پاکستان جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 7ڈالر سستا ہو کر فی ا ونس 1982ڈالر کاہوگیا۔ دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا 1ہزار روپے کمی کے بعد فی تولہ 2لاکھ7ہزار 300روپے کا ہوگیا۔

 صرافہ مارکیٹ میں 10گرام سونا 858روپے سستا ہوکر 1لاکھ 77ہزار 726روپے کاہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 24 قیراط ایک گرام سونا 239.80 ریال، 22 قیراط 219.82 اور18 قیراط 179.85 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 209.83 ریال رہی جو کاروبار کے اختتام پر 203.39 ریال میں دستیاب تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ ہفتے سے مسلسل سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ 17 مارچ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے اضافہ کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک ہزار 936 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔