وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا۔  کوکنگ آئل، دالیں، چاول، مشروبات اور ڈرنکس سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی۔

 بیسن کی قیمت 50 روپے کمی ، فی کلو قیمت   240 روپے، کھجور50 روپے  سستی، فی کلو 490 روپے،تمام برانڈز کے کوکنگ آئلز کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر  کمی کردی گئی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق800ملی لیٹر روح افزاء 30 روپےکمی سے 266 روپے، جام شیریں 800 ملی لیٹر30روپے لیٹر  کمی سے 260 روپےکا ہوگیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹوٹہ چاول 8 روپے کمی سے 160 روپے کلو، باسمتی چاول10 روپے کمی سے 270 روپے کلو، دال مونگ دھلی ہوئی20روپے کمی سے 295 روپے کلو جبکہ دال ماش دھلی ہوئی 20روپے کمی سے 375 روپے کلو کر دی گئی۔


یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈیڑھ لیٹر مشروبات کی بوتل میں 15 روپے کمی کر دی گئی جبکہ دال چنا کی قیمت 255 روپے برقرار رہی ۔ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مستحقین کوفی کلو گھی و کوکنگ آئل300 روپے میں ،  10کلوآٹا 400 جبکہ چینی 70روپے کلو ملے گی۔