ملک بھر میں بینک 4 روزکیلئے بند رہیں گے

پاکستان بھر کے کمرشل بینک 23 مارچ سے چار روز کے لیے بند رہیں گے۔

 23 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں تمام بینک بند ہوں گے جبکہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے لئے 24 مارچ جمعتہ المبارک کے روز بھی تمام بینکوں میں عوامی لین دین نہیں کیا جائے گا۔ 

اس کے بعد 24 مارچ کو تمام بیک ، ڈی ایف آئیز، ایم ایف بیزعام کاروباری دن کی طرح اپنے فرائض سرانجام دیں گے تاہم عوامی لین دین بند ہو گا۔

 ہفتے اور اتوار کو بینک ہفتہ وار تعطیلات کی وجہ سے بند ہوتے ہیں۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پیر 27 مارچ کو بینکوں کے رمضان المبارک اوقات کار سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

 اعلامیے کے مطابق تمام بینکوں میں عوامی لین دین کا آغاز صبح ساڑھے 7 سے شروع ہوگا۔

 رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات فاقی سرکاری دفاتر صبحِ 7:30 سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک آفس کھلے رہیں گے۔