حیدرآباد میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر روکنے کی کوشش میں تیز رفتار ٹرک نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل دیا۔
پولیس کے مطابق ون وےکی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس اہلکار نے ٹرک کو روکنےکی کوشش کی تھی، ٹرک ڈرائیور نے رکنے کے بجائے ٹریفک اہلکار کو روند ڈالا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ٹریفک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔