لاہور:بولہاری سٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر دھماکے سے ریلوے لائن کو اڑانے کی کوشش میں سلیپرز کو نقصان پہنچا۔نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے دھماکا خیز موادنصب کیاگیا تھا۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس و رینجرز سمیت ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے حکام کے مطابق دھماکہ کریکر کا تھا جس سے سلیپرز کو نقصان پہنچا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ریلوے ٹریک محفوظ رہا اور ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہے۔