پاکستان اور افغانستان کےدرمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعے کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر سیریز کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔
افغانستان سے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی رات دبئی پہنچی جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔ میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے۔
آج سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ پاکستان کے کپتان شاداب خان اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرافی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں افغان روایت و ثقافت کی جھلک پیش کی گئی ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ یہ ٹرافی افغان فنِ ثقافت اور دستکاری کی بہترین مثال ہے، ٹرافی ہاتھ سے بنائے گئے قالین سے تیار کی گئی ہے جو ہمارے شاندار قومی ورثے اور روایات کی عکاسی کرتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی افغان کرکٹ بورڈ کے اس جذبے کو سراہا ہے اور اسے پاک افغان دوستی سے تشبیہہ دی ہے۔