شمالی کوریا میزائل تجربات

شمالی کوریا کے تازہ ترین بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربات کا تجزیہ کرنے والے مغربی ماہرین یہ تخمینہ لگا رہے ہیں کہ آیا پیانگ یانگ بحرالکاہل میں اپنے بیلسٹک میزائل ایک خاص رفتار سے فائر کر کے امریکہ پرحقیقی حملے کی صلاحیت حاصل کرنے والا ہے۔ماہرین نے وی او اے کی کورین سروس کو بتایا کہ اس طرح کے ٹیسٹ کا مقصد شمالی کوریا کی طرف سے اس صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے کہ وہ امریکہ کی سرزمین تک جوہری ہتھیاروں کو فائرکرسکتا ہے اوراس کے ساتھ اس بات کا اندازہ لگانا ہے کہ آیا بائیڈن انتظامیہ اسے راستے میں روکنے کی کوشش میں کامیاب ہو سکے گی۔شمالی کوریا نے کہا کہ اس نے 16 مارچ کو ایک 7بیلسٹک میزائل لانچ کیاواضح رہے کہ اتحادی اپنی 11 روزہ فریڈم شیلڈ فوجی مشقیں شروع کر چکے ہیں‘ مشقوں کے شروع ہونے کے تیسرے دن شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ کیا ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابقHwasong-17 کوگولی کے انداز میں خلا میں چھوڑا گیا تھا جس نے اسے شمالی کوریا کے مشرقی ساحل کے پانیوں میں گرنے سے پہلے چھ ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی بلندی اورتقریباً ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔شمالی کوریا نے اپنے بیلسٹک میزائل کا مکمل رینج ٹیسٹ نہیں کیا ہے جس میں دور ماراورنچلی پرواز کے راستے شامل ہیں‘ ابھی یہ تجربہ صرف بلند رفتارپرکیا ہے‘Hwasong-17 کی زیادہ سے زیادہ رینج پندرہ ہزار کلومیٹر ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ امریکہ میں کہیں بھی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  اسکی رینج تقریباً تیرہ ہزارکلومیٹر ہے، جس سے یہ تقریباً تمام براعظم امریکہ تک پہنچنے کے قابل ہے‘ہارورڈ سمتھسونین سینٹر فار ایسٹرو فزکس کے سیٹلائٹ اورخلائی ماہرجوناتھن میک ڈویل نے کہا اس بات کا کافی امکان ہے کہ وہ ایسا ٹیسٹ کر سکتے ہیں‘ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کو یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا شمالی کوریا آپریشنل رفتار پربیلسٹک میزائل فائر کرتا ہے یا نہیں؟ ایک سینئر دفاعی تجزیہ کار، بروس بینیٹ نے کہا کہ یہ غیر یقینی ہے کہ آیاصدر بائیڈن کم یو جونگ کے کہنے کے بعد ایسا کرنے کے لئے تیار ہیں یا نہیں، یہ جنگ کا عمل ہوگا‘ان کا مزید کہنا تھا کہ  ہمیں شمالی کوریا کو دکھانا ہوگا کہ وہ یہ انتہائی اشتعال انگیزی جاری نہیں رکھ سکتا‘ لیکن ہمیں یقین نہیں ہے کہ صدر بائیڈن میں ایسا کرنے کی ہمت ہوگی۔سینٹر فار ایشیا پیسیفک اسٹریٹجی کے نائب صدر ڈیوڈ میکسویل نے کہا، ہو سکتا ہے کہ ہمارے پاس ایسے میزائل مناسب جگہ پرنصب نہ ہوں جوبحرالکاہل کے وسط میں نشانہ بنانے والے میزائل کو مار گرائیں‘میکسویل نے مزید کہا کہ اگر یہ امریکہ یا اتحادیوں کے علاقے میں کسی ہدف کو نشانے پر نہیں رکھ رہا ہے، تواسے مار گرانے کا امکان نہیں ہے کیونکہ ہماری دفاعی صلاحیتیں صرف امریکہ اوراتحادیوں کے علاقوں تک پھیلی ہوئی ہیں‘ اگر شمالی کوریا اسے خط استوا کے نیچے جنوبی بحرالکاہل میں داغتا ہے توامریکہ کی جانب سے میزائل کو روکنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔  اگر یہ ہوائی کے قریب کے علاقے کو نشانہ بناتا ہے تو اس کے روکنے کا امکان بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے‘ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ ہم یہ جان سکیں گے کہ آیا کوئی میزائل جوہری لوڈ لے کرجا رہا ہے جب تک کہ ہمارے پاس بہت مستعد انٹیلی جنس نہ ہو۔