پنسلوینیا ، چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکہ، 5افراد جاں بحق، 6لاپتہ

امریکی ریاست پنسلوینیا کے علاقے ویسٹ ریڈنگ میں واقع چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکہ ہو اجس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 6 لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پنسلوینیا ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کردی۔

پولیس چیف وین ہولبن کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ایک عمارت تباہ ہوگئی جب کہ قریب میں واقع دوسری عمارت کو نقصان پہنچا، البتہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ امکان ہے دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج ہو سکتی ہے، لہٰذا حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔