اذان کی اجازت نہ دینے پر موذن مسجد کے دروازے پر قتل

مصرکے شہر اسکندریہ کے علاقے الوردیان میں قتل کی ایک وحشیانہ واردات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قتل کا یہ واقعہ مسجد کے مؤذن کا ہے جسے قاتل نے اپنے والد کو مغرب اور عشا کی اذان دینے کی اجازت نہ دینے پر مسجد کے دروازے پر قتل کرڈالا۔اسکندریہ شہر کے پولیس ڈائریکٹوریٹ کو مینا البصل پولیس کا کہنا ہے  کہ مسجد محمد حسن کے رضا کار موذن کو مسجد کے دروازے پر قتل کردیا گیا ہے۔


واقعے کی مزید تفصیل سامنے آنے کے بعد معلوم ہوا کہ مسجد محمد حسن کے موذن حسن عبداللہ الکومی کو ایک سفاک شخص نے بے دردی کے ساتھ قتل کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا ٹریک ریکارڈ پہلے بھی خراب ہے اور اس کے خلاف پولیس کے پاس کئی جرائم کے کیسز موجود ہیں۔