ملتان میں جیولر کی دکان پر ڈکیتی کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے تینوں ڈاکو تشدد سے ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے گلگشت میں جیولرکی دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ شہریوں نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، پکڑے جانے والے تینوں ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر اسپتال میں دم توڑ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہریوں نے پکڑنے جانے والے تینوں ڈاکوؤں کو رسیوں سے باندھ رکھا ہے اور تینوں زمین پر ادھ موئے پڑے ہیں.
پاس کھڑے ایلیٹ فورس اور پنجاب پولیس کے اہلکار عوام کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم بڑی تعداد میں ہجوم پولیس کی بات کو سنے بغیر ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔