راولپنڈی: ٹیکسلا تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں جواں سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا،25 سالہ جوان لڑکی حنا اکبر کو بیلچہ کے وار کرکے ملزم ٹیپو نے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے۔
بعد ازاں ٹکڑوں کو شاپنگ بیگز میں ڈال کر جی ٹی روڈ پر مختلف جگہ پر پھینکتا رہا۔
ملزم ٹیپو مقتولہ لڑکی کے بھائی دانش سے مل کر لڑکی کو تلاش کرنے کا ڈرامہ بھی کرتا رہا،پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تو ملزم ٹیپو نے اعتراف جرم کر لیا۔
ملزم کی نشاندہی پر لاش کے کچھ ٹکڑے مختلف علاقوں سے مل گئے تاہم مقتول لڑکی حنا کا سر اب تک نہیں مل سکا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کا مقتول لڑکی سے ایک سال سے معاشقہ چل رہا تھا،لڑکی کسی دوسرے لڑکے سے فون پر بات کرتی تھی جس کا ملزم ٹیپو کو رنج تھا۔