9 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد:رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق مارچ کے دوران ایف بی آر کو 64ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا  مارچ کے دوران ایف بی آر محصولات 663 ارب روپے رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مارچ کے دوران ایف بی آر کا 727 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ آئندہ سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کو 2484 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔