وزیزخزانہ اسحاق ڈارآج امریکاروانہ ہونگے

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارآج دورہ امریکاکیلئے روانہ ہونگے،وہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پانچ روزہ دورہ امریکامیں ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کےلئے آئی ایف سی ایڈوائزر کی تقرری پر بات کرینگے۔وہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقاتیں بھی کرینگے ۔ 

تاہم وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ کےلئے لابنگ بھی کرینگے۔

واضح رہے کہ سینٹر اسحاق ڈار امریکاسےواپسی پر عمرہ کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب بھی جائینگے ۔