ہر مشکل وقت کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان کی مدد کرینگے، سعودی سفیر

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ ہر مشکل وقت کی طرح اس مرتبہ بھی سعودی عرب پاکستان کی مدد کرے گا۔

سعودی میڈیا سے گفتگو میں سعودی سفیر کا کہناتھاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے مراسم ہیں، سعودی عرب پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے پر امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرمشکل وقت کی طرح اس مرتبہ بھی سعودی عرب پاکستان کی مدد کرے گا۔