اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، شرح سود میں 2 سے3فیصد اضافےکا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

مارکیٹ توقعات کے مطابق شرح سود میں مزید 2 سے 3 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک کا موجودہ پالیسی ریٹ 20 فیصد ہے۔

اس سے قبل 9 رکنی کمیٹی نے اپنے آخری اجلاس میں شرح سود کو 3 فیصد بڑھایا تھا۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کا فیصلہ پریس ریلیز کے ذریعے جاری ہوگا۔