عمران نذیر نے فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

قومی ٹیم کے سابق اوپنر بیٹر عمران نذیر نے فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق قومی کرکٹر عمران نذیر نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے بعد تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں فیملی کے ہمراہ خانہ کعبہ کے قریب احرام میں دیکھا جاسکتا ہے۔

عمران نذیر تصویر میں بچے کو کندھے پر اٹھائے ہیں جبکہ ایک تصویر وہ فیملی کے ساتھ احرام پہنے کھڑے ہیں۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’الحمدللہ‘ لکھا۔

عمران نذیر کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر قومی کرکٹرز احسان اللہ، باسط علی، یاسر عرفات، بلاول بھٹی، بلال آصف، یاسر حمید سمیت مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

بابر اعظم نے خانہ کعبہ کے سامنے احرام پہنے تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ’بارگاہ خدا وندی‘ میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف، آل راؤنڈر فہیم اشرف اور جارح مزاج بیٹر افتخار احمد نے گزشتہ دنوں عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔