آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری کی پیش گوئی کردی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اگلے سال پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری کی پیش گوئی کر دی۔

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے اور معاشی ترقی کی رفتار سست رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال شرح نمو حکومتی ہدف 5 فیصد کے مقابلے میں صفر اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال مہنگائی کی شرح دوگنا سے بھی زیادہ یعنی ستائیس اعشاریہ ایک فیصد رہنے اور بیروزگاری کی شرح سات فیصد تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کے دو اعشاریہ تین فیصد تک محدود رہے گا۔ آئندہ سال جی ڈی پی گروتھ واضح بہتری کے ساتھ تین اعشاریہ پانچ فیصد اور مہنگائی کم ہو کر اکیس اعشاریہ نو فیصد پر آجائے گی۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا دو اعشاریہ چار فیصد تک محدود رہے گا جبکہ بے روز گاری کی شرح میں صفر اعشاریہ دو فیصد کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے عالمی معیشت کے کورونا وبا اور روس یوکرین جنگ کے اثرات سے آہستہ آہستہ نکلنے کی نوید بھی سنا دی گئی۔