ایل این جی سستی ہوگئی، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے اپریل کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، گیس کمپنیوں کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کمپنیوں کیلئے اپریل کی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کیلئے ایل این جی 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلئے 0.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کردی گئی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مارچ میں سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 13.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلئے 13.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔