پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کےخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کہا کہ زمان خان اور صائم ایوب پلیئنگ الیون کا حصہ ہے، ہماری ٹیم میں سینئراورجونیئرکھلاڑی شامل ہیں۔

بابراعظم نےکہا کہ پی ایس ایل میں اس پچ پربہت زیادہ رنزبنےہیں، آج کے میچ میں بھی180سے190رنز بنانےکی کوشش کریں گے۔

قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکئورٹی کےانتظامات مکمل کر لیے گئے۔

پولیس اوررینجرزکے تازہ دم دستے قذافی اسٹیڈیم کےاطراف میں تعینات کیے گئے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم کےداخلی و خارجی راستوں پررینجرز تعینات ہیں۔شائقین کو بھی واک تھروگیٹ سےچیکنگ کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہونے دیا جائیگا۔