بدقسمتی سے دوسرے میچ میں بھی کوششیں ناکافی رہیں، مارک چیپمین

نیوزی لینڈ کے کرکٹر مارک چیپمین نے کہا ہے کہ پاکستان کی بولنگ کافی سخت ہے، ہم نے دوسرے میچ میں زیادہ رنز بھی دیے اور وکٹیں بھی گنوا دیں۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے میچ سے سبق سیکھ کر دوسرے میچ میں بہتر کرنے کی کوشش کی، بدقسمتی سے دوسرے میچ میں بھی کوششیں ناکافی رہیں، میچ ہارنے پر ہمیشہ مایوسی ہوتی ہے، یہ ہمارا دن نہیں تھا۔

مارک چیپمین کا کہنا تھا کہ باؤنڈریز لگا کر مومینٹم حاصل کرنے کی کوشش کہ تا کہ مطلوبہ ریٹ کم ہو، دیکھیں گے کہ کہاں خامیاں رہیں، ہم اب بھی سیریز میں واپسی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔