سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں،زرداری گروپ سے جلد نجات دلائیں گے،عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں، سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات دلائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے لاہور میں ملاقات کی،خرم شیر زمان نے عمران خان کو سیاسی ورکرز کی گرفتاریوں سے متعلق آگاہ کیا،ملاقات میں عمران خان کے متوقع دورہ سندھ پر بھی تفصیلی گفتگوہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں،سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات دلائیں گے،عمران خان کاکہناتھا کہ سندھ میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں،پی ٹی آئی سندھ میں زرداری گروپ کے خلاف جہاد کررہی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی ووٹ کی طاقت سے سندھ میں زرداری مافیا کو شکست دے گی ،امپورٹڈ حکومت نے انتقامی کارروائیاں تیز کردی ہیں ۔