عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے

ملک بھر میں مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواست کی آج سماعت میں کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔

ملک بھر میں مقدمات کے اندراج کے خلاف عمران خان کی درخواست عدالتِ عالیہ میں دائر ہے۔

جسٹس طارق سلیم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

اس موقع پر عدالتِ عالیہ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔