پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
5 میچز کی سیریز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 0-2 کی برتری حاصل ہے۔
قومی ٹیم نے شاندار بولنگ پرفارمنس کی بدولت پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی 20 میں کپتان بابراعظم کی سنچری کی بدولت پاکستان نے 38 رنز سے فتح اپنے نام کی۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں سنچری اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، یہ بابر اعظم کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیسری سنچری تھی۔
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دوسرے ٹی 20 میں وکٹ کیپنگ کے دوران کمر کی تکلیف کی وجہ سے ان فٹ ہوکر باہر چلے گئے تھے۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ محمد رضوان پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں، ہوسکتا انہیں آرام کروایا جائے اور بعد میں وہ ٹیم میں واپس آجائیں گے۔
دوسری جانب مہمان ٹیم سیریز میں کم بیک کے لئے پُرعزم ہے۔