سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کو عیدالفطر پر بونس دینے کا فیصلہ

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملازمین کو عیدالفطر پر بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سی اے اے بورڈ نے ملازمین کو عید الفطر پر بونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سی اے اے بورڈ اجلاس سیکرٹری ایوی ایشن کی صدارت میں ہوا،.

اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن سمیت بورڈ ارکان نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ملازمین یونین نے انتظامیہ سے بونس دینے کی درخواست کی تھی۔