میر ا ڈونا موت،8 ہیلتھ ورکرز پر علاج میں غفلت کا الزام برقرار

ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کی موت کے معاملہ، عدالت کا  8 ہیلتھ ورکرز پر علاج میں غفلت کا الزام برقراررکھنے کا فیصلہ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کی مقامی عدالت کے تین ججوں نے پراسیکیوٹر کی جانب سے ایک سال قبل 8 ہیلتھ ورکرز پر  میراڈونا کے علاج میں غفلت اور لاپرواہی کے سبب قتل کئے عائد الزامات کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الزامات برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا 2020 میں  60 برس کی عمر میں  دماغ کا آپریشن ہونے کے بعد حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

میراڈونا کی میڈیکل ٹیم میں نیورو سرجن لیوپورڈو لوکی، سائیکاٹرسٹ آگسٹینا کوساکوف، سائیکالوجسٹ کارلوس ڈیاز، ڈاکٹر نینسی فورلینی، پیڈرو ڈی سپاگنا، نرسنگ کو آرڈینیٹر ماریانو سمیت دو نرسیں شامل تھیں۔

ڈیاگو میرا ڈونا نے 1986 میں دوسری بار فیفا ورلڈ کپ فٹبال چیمپئن بننے والی ارجنٹینا کی ٹیم کی قیادت کی تھی۔