سپیکر قومی اسمبلی کا پنجاب الیکشن کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو آج ہی خط لکھوں گا جس کے ذریعے فاضل ججز تک ایوان کے جذبات پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

سپیکر اسمبلی نے کہا کہ ملک ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے، تجویز ہے کہ فاضل ممبراں کو جذبات سپریم کورٹ کو پہنچاؤں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے پنجاب انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے کی وزارت خزانہ کی سمری ایک بار پھر پارلیمنٹ کو ریفر کرنے کی منظوری دے دی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو 21 روپے جاری نہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔