پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کا کوئی سر پاؤں نہیں ہوتا، نواز شریف

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کا کوئی سر پاؤں نہیں ہوتا۔

نوازشریف نے حکومت سے مذاکرات میں پیش تحریک انصاف کی تین شرائط پر ردعمل میں کہا کہ  پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ گزشتہ 20 برس سے سب کے سامنے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی ڈیمانڈ کا کوئی سرپاؤں نہیں ہوتا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمرے کے موقع پر پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں کیں، اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحم کرے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومتی وفد کے سامنے 3 شرائط رکھی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہےکہ رواں سال مئی میں قومی اسمبلی اور دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، 14 مئی کے علاوہ ایک ساتھ انتخابات کے لیے آئین میں ترمیم کی جائے، آئینی ترمیم کے لیے تحریک انصاف کے استعفے واپس لینے ہوں گے۔