کاروبار کے آغاز میں ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟

آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔