سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے اپنی مدعیت میں درج کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے ترقیاتی اسکیم کے ٹھیکے کی مد میں 2 ارب روپے رشوت لی۔