ملک کی آبادی 24 کروڑ کے قریب پہنچ گئی

ساتویں مردم شماری کے اب تک کے اعدادو شمار جاری 

 اسلام آباد:پاکستان کی ساتویں خانہ و مردم شماری میں اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق تئیس کروڑ نوے لاکھ سترہ ہزارچار سوچورانوے (239,017,494) افراد کو شمار کیا جا چکا ہے۔

 ترجمان پاکستان ادارہ شماریات محمد سرور گوندل نے بتایاکہ اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق سندھ میں پانچ کروڑ اڑتالیس لاکھ اٹھاون ہزارپانچ سوپندرہ (54,858,515) افراد کا شمار ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گیارہ کروڑ اڑسٹھ لاکھ ستائیس ہزارایک سوپچیس(116,827,125) افراد کو گنا جا چکاہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا ء میں تین کروڑترانوے لاکھ بہتر ہزار چار سوباسٹھ (39,372,462) افراد کو گنا جا چکاہے۔

 انہوں نے کہاکہ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں دوکروڑ چورانوے ہزار چھ سو انسٹھ (20,094,659) افراد کا شمار ہو چکا ہے۔

 محمد سرور گوندل نے کہاکہ اب تک کراچی میں ایک کروڑ اٹھہتر لاکھ انیس ہزارایک سو دس (17,819,110) افراد کا شمار ہو چکا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں ایک کروڑ سترہ لاکھ ستر ہزار سات سوچونسٹھ (11,770,764) فراد کا شمار کیا جاچکا ہے۔