سوڈان میں پھنسے مزید 93 پاکستانیوں کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا

اسلام آباد:سوڈان میں پھنسے مزید 93 پاکستانیوں کو پرواز پی کے 754کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس سے قبل پھنسے 636پاکستانیوں کو پاک فضائیہ کی پانچ خصوصی پروازوں کے ذریعے سوڈان سے جدہ اور جناح انترنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچایا گیا ہے۔

اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں تمام ایک ہزار کے قریب پاکستانیوں کو سوڈان سے نکال لیا جائے گا۔