بجٹ پیش کرنے کی تاریخ 5جون سے بھی آگے بڑھنے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال 2023-24 کے لیے بجٹ 9 یا 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع وزرات خزانہ کے مطابق بجٹ اسٹریٹجی پیپر اگلے ہفتے فائنل کرکے وفاقی کابینہ کو بھجوانے کا امکان ہے جبکہ قومی اقتصادی سروے 8 جون کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا۔

سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے وسط میں ہوگا، کوآرڈینیشن کمیٹی ترقیاتی بجٹ کے خدوخال تیار کرے گی۔