سونے کی قیمت میں معمولی کمی

ملک میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی کے بعد  ایک لاکھ 92 ہزار901 روپےہوگئی۔

دوسری جانب امریکی ڈالر انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر معمولی سستا ہو گیا جب کہ صبح کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر چند پیسے مہنگا ہوا تھا۔

اعداد و شمار کے تحت انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 59 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 25 پیسے سستا ہوا ہے۔