راکھی ساونت کا شوہر پر انکے قتل کی منصوبہ بندی کرنیکا الزام

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر عادل خان اُنہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے کہا کہ میسور جیل میں قید عادل مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور اس نے ایک شوٹرکو مجھے مارنے کی سُپاری دی ہے۔

راکھی ساونت نے کہا ’’میں دشمنوں سے محفوظ رہنے کے لیے دعائیں پڑھ رہی ہوں، مجھے یقین ہے کہ اللہ میری دعا قبول کرے گا، تم (عادل)  مجھے قتل نہیں کر سکتے، تم ایسا کیوں کرنا چاہتے ہو؟ جائیداد اور بدلہ کے لیے؟‘‘

راکھی ساونت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عادل ہر روز مجھے جیل سے فون کرتا رہتا ہے، کہتا رہتا ہے کہ میں تم سے پیار کرتا ہوں، مجھے واپس لے جاؤ، میں نے اسے کہا کہ میں نے تمہیں معاف کر دیا ہے لیکن مجھ سے دور رہنا۔

واضح رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے گھریلو تشدد کا الزام لگانے کے بعد 7 فروری کو پولیس نے انکے شوہر عادل خان کو گرفتار کیا تھا۔