پاکستانی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے مدینہ منورہ سے خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
اپنی دھن میں مگن رہنے والی اداکارہ سائرہ یوسف نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CsWMOnUtabl/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading
اداکارہ نے اسی سلسلے میں مسجدِ نبویﷺ سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اُن کا لکھنا ہے کہ انہوں نے اپنا دل مدینہ میں چھوڑ دیا ہے۔
یاد رہے کہ سائرہ یوسف اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ ہیں، اس سابقہ جوڑی کی ایک بیٹی نوریح بھی ہے۔
اداکار شہروز سبزواری نے اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے جبکہ سائرہ یوسف تاحال تنہا ہیں۔
گزشتہ ماہ شہروز سبزواری اور صدف کنول نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔