عمران عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

عمران عباس ان دنوں سعودی عرب میں ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز عمرے کی سعادت حاصل کی۔

اس سے قبل انہوں نے انسٹاگرام پر احرام زیب تن کرنے کے بعد اپنی پہلی تصویر شیئر کی۔

بعد ازاں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوکر تصویر بنوائی اور حمد باری تعالیٰ کا شعر ’میں اس کرم کے کہاں تھا قابل لکھا‘۔

عمران عباس کو عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے مبارک باد دی ہے جبکہ اداکار نے خود اس کو زندگی کا قیمتی لمحہ قرار دیا۔

انہیں مقام ابراہیم کی جالیوں کو بوسہ دینے کی سعادت بھی حاصل ہوئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر اداکار نے خود ہی شیئر کی ہے۔