موہالی: بالی ووڈ کے اداکار و گلوکار آیوشمان کھرانہ اور اپار شکتی کھرانہ کے والد پنڈت کھرانہ انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آیوشمان کھرانہ کے والد دل کے مرض میں مبتلا تھے اور موہالی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج انتقال کر گئے۔
اداکار کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کو دیئے بیان میں کہا کہ افسوس کے ساتھ یہ خبر دے رہے ہیں کہ آیوشمان کھرانہ اور اپار شکتی کھرانہ کے والد ماہر علم نجوم پنڈت کھرانہ آج صبح ساڑھے دس بجے چل بسے آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
اداکار کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے ان کے والد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم آیوشمان نے کوئی بھی بیان دینے سے گریز کیا ہے۔
یاد رہے کہ آیوشمان کھرانہ کے والد بھارت کے معروف ماہرِ نجوم تھے جنہوں نے کئی کتابیں بھی لکھی ہیں۔