وفاقی حکومت کا قربانی کی رقم 55 ہزار روپے عازمین حج کو واپس کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزارت مذہبی اموراوربین المذاہب ہم آہنگی نے ریگولراورسپانسرشپ سکیم کے عازمین کو حج کے لئے سعودی عرب روانہ ہونے سے پہلے قربانی کے لئے پچپن ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کیاہے۔

یہ فیصلہ مذہبی امور کے وزیرسینیٹرمحمدطلحہ محمودکی خصوصی ہدایات پرکیاگیاہے۔وزارت نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ حج کے لئے روانگی سے پہلے اپنے متعلقہ بینکوں سے پچپن ہزار روپے وصول کرلیں۔

وزارت نے کہاکہ وہاں سرکاری رہائشگاہوں کے قریب قربانی کے کوپن خریدنے کے لئے مشکلات سے پاک سعودی حکومت کے قربانی بوتھ دستیاب ہوں گے۔