ابوظہبی میں بالی ووڈ کے سب سے بڑے فلم ایوارڈز (آئیفا) 2023 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
بالی ووڈ اندسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) 2023 کی تیاریاں ابوظہبی میں مکمل کرلی گئیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ 2 برس سے مسلسل فلمی ستاروں کا یہ میلہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں سج رہا ہے، رواں برس ایک بار پھر بالی ووڈ کے جھلملاتے ستاروں کی میزبانی کے لئے ابوظہبی تیار ہے۔
آئیفا ایوارڈز 2023 کی شاندار تقریب 26 اور 27 مئی کو ’یاس آئی لینڈ‘ کے اتحاد ارینا میں منعقد کی جائے گی، منتظمین بالی ووڈ ستاروں کے اعزاز میں ایک ناقابل فراموش جشن کے لئے پُرعزم ہیں۔
گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی 26 مئی کو منعقدہ موسیقی اور فیشن سے بھر پور آئیفا راکس کی اس تقریب کی میزبانی معروف اداکار راجکمار راؤ اور ہدایت کار فرح خان کریں گے۔
آئیفا راکس میں ریپر بادشاہ اور بھٹار، استاد امیت ترویدی، EDM پروڈیوسر نیوکلیا ، سنیدھی چوہان، شریا گھوشال، انوشا منی، میکا، اور گولڈی سہیل اپنی سحر انگیز پرفارمینس سے اس تقریب کو چار چاند لگانے کے لئے تیار ہیں۔
آئیفا ایوارڈز 2023 کا گرینڈ فائنل کی باوقار تقریب 27 مئی کو منعقد ہوگی ، جس کی میزبانی اداکار ابھیشیک بچن اور وکی کوشل کریں گے جبکہ سلمان خان اور نورا فتحی سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز اپنی شاندار پرفارمنس سے اس شام کا رنگ مزید جمع دیں گے۔
متحدہ عرب امارات میں موجود بالی ووڈ کے تمام شائقین جو اس تقرب کا بے صبری سے منتظر ہیں ان کے لئے 110 درہم میں دستیاب ہوگی۔