بری بن جاؤں مگر آئیٹم سانگ میں پرفارم نہیں کروں گی ،کبریٰ خان

پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان آئیٹم سانگ کے خلاف بول پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ ہرفلم میں آئیٹم سانگ ہونا ضروری نہیں، نا مستقبل میں کسی بھی ایسے گانے میں وہ پرفارم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

 پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے بتایا کہ ان کو معلوم نہیں تھا کہ سپر اسٹار فلم میں جس گانے میں انہوں نے پرفارم کرنا ہے وہ آئیٹم نمبر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں شوٹ پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ آئیٹم نمبر ہونے جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئیٹم نمبر چونکہ ان کے مزاج کے مطابق نہیں، تاہم چونکہ وہ زبان دے چکی تھیں اسی لیے انہوں نے دھڑک بھڑک گانے میں پرفارم کیا۔ کبریٰ نے یہ بھی بتایا کہ انکو آئیٹم کے گانے میں زیب تن کیے جانے والے لباس سے بھی بے حد مسئلہ تھا۔ اس دوران وہ خود بہتر محسوس نہیں کرہی تھیں۔ کبریٰ نے یہ بھی بتایا کہ جیسے ہی شوٹ ختم ہوتا وہ خود پر دوپٹہ لپیٹ لیتیں۔ کبریٰ نے بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ ویسے بھی دھڑک بھڑک گانا ان سے زیادہ بلال اشرف کے لیے آئیٹم سانگ تھا۔

کبریٰ نے کہا کہ وہ اب مستقبل میں اب کبھی بھی آئیٹم نمبر پر ڈانس نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا ان کو ڈانس کرنا یا رومانوی گانوں میں پرفارم کرنا پسند ہے لیکن آئیٹم سانگ کرنا ان کے مزاج کے مطابق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب مستقبل میں کوئی ایسا کام ہوا تو چاہیے میں بری بن جاوں مگر میں آئیٹم سانگ پر پرفارم نہیں کرونگی۔

پاکستانی فلم سپر اسٹار 2019 میں ریلیز ہوئی۔ جس میں مائرہ خان اور بلال اشرف نے مرکزی کردار ادا کیا۔ کبریٰ خان نے اس فلم میں آئیٹم نمبر دھڑک بھڑک میں ڈانس کیا۔