فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر 1700 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 1458 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 99 ہزار 588 46 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 1956 ڈالر فی اونس ہے۔