مکہ مکرمہ:مکہ مکرمہ میں زمزم الیکٹرانک پلیٹ فارم کا آغاز کردیا گیا، اس پلیٹ فارم کا مقصد تکنیکی نظام کے ذریعے اعلیٰ ترین معیار کے مطابق تیار زمزم کے پانی کی بوتلیں بغیر کسی رکاوٹ کے عازمین کی رہائش گاہوں تک پہنچانا ہے۔
زمزم کمپنی حکام نے کہا ہے کہ زمزم پلیٹ فارم کے ذریعے تمام حاجیوں کی رہائش گاہوں کی رجسٹریشن اور ان کا ڈیٹا مکمل کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ الیکٹرانک ٹریک اور مرکزی حج پلیٹ فارم کا ڈیٹا ایک جیسا ہو۔
وزارت حج و عمرہ کی طرف سے رہائش گاہوں کو الیکٹرانک طریقے سے نمبر دیے گئے ہیں، انہوں نے کہا یہ حج سیزن کا آفیشل پلیٹ فارم ہے جو حجاج کے گھروں تک آب زم زم کی ترسیل کو یقینی بنائے گا۔
اس میں اعداد و شمار کو دیکھا جائے گا اور کام کی رفتار کو بہتر بنایا جائے گا، یہ پلیٹ فارم انٹرنیٹ کے ساتھ اور اس کے بغیر بھی کام کرتا ہے جس کا مقصد بغیر کسی تاخیر یا خلل کے کام جاری رکھنا ہے۔