سونم باجوہ نے بالی وڈ میں کام نہ کرنیکی وجہ بتا دی

ممبئی: بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ ’نازیبا مناظر‘ کی وجہ سے انہوں نے بالی وڈ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک بالی وڈ فلم آفر کی گئی جس میں ’نازیبا مناظر‘ تھے تو انہوں نے اس فلم کو کرنے انکار کردیا کیوں کہ اداکارہ کو اپنے پنجابی ناظرین کی فکر تھی کہ ان کا ردعمل کیسا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اُن کے خیال میں ’نازیبا مناظر‘ کی وجہ سے اداکارہ کی فیملی اور ان مداحوں کو مایوسی ہوگی جو ان کو بہت پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب پنجابی فلم کے ناظرین کا ذائقہ بھی تبدیل ہورہا ہے اور یہاں فلموں میں مختلف تجربات کیے جارہے ہیں۔

سونم باجوہ نے 2013 میں پنجابی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ان کو انڈسٹری میں دس برس گزر چکے ہیں۔