ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے گیس سبسڈی بحال

اسلام آباد: ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومت نے ایکسپورٹ سیکٹرکے لئے ختم کی جانے والی گیس سبسڈی بحال کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومت نے ایکسپورٹ سیکٹرکے لئے ختم کی جانے والی گیس سبسڈی بحال کردی گئی ہے۔

ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت 5ایکسپورٹ سیکٹر کو دو ماہ کے لئے گیس 13کی بجائے 9ڈالر فی یونٹ فراہم کی جائے گی۔

صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ انرجی ریلیف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 1بلین ڈالر کی ایکسپورٹ میں اضافہ کا امکان ہے۔