روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں 12 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 285 روپے 47 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 311روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 285 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔