غیر ملکی ائرلائنز کا پاکستان پر عائد پابندیو ں اور شرائط میں نرمی کا اعلان، ٹکٹس سستے

کراچی: غیر ملکی ائرلائنز نے پاکستان پر عائد پابندیو ں اور شرائط میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔  جسکے بعد اب  بیرون ملک سفر کے لئے ٹکٹس بھی سستے ہو جائیں گے۔

 میڈیا رپورٹ میں انڈسٹری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوے کہا گیا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائنز نے پاکستان پر عائد پابندیوں اور شرائط میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ترسیلات زر کی منتقلی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سے ایئر لائنز کی جانب سے ٹکٹوں کا اجرا روک دیا گیا تھا۔ اب یہ پابندی ہٹانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ٹریول انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایئرلائنز نے اپنے ایجنٹس کو پابندی کے خاتمے سے آگاہ کر دیا ہے جس سے بین الاقوامی روٹس پر کرایوں میں نمایاں کمی ہو جائے گی۔ جبکہ ٹکٹ دو سے ڈھائی لاکھ روپے تک سستا ہو جائے گا۔

 رپورٹ کے مطابق حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کو روکنے کے لیے تمام صنعتوں کے لیے زرمبادلہ باہر بھیجنے سے پہلے اسٹیٹ بینک سے اجازت لینا ضروری قرار دیا تھا۔ اس فیصلے سے نہ صرف ملکی درآمدات بلکہ ٹریول انڈسٹری بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

 رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر کی کمی کی وجہ سے ایئر لائنز نے پاکستانی مارکیٹ کے لیے اپنی پالیسیاں تبدیل کیں اور سخت شرائط عائد کر دیں۔ ان حالات میں اگر پاکستان سے ٹکٹ اسی شعبے کے لیے خریدے گئے تو اس کی شرح بیرون ملک سے خریدے گئے ٹکٹ سے کہیں زیادہ تھی۔

 رپورٹ کے مطابق ایک بڑا مسئلہ  یہ تھا کہ پاکستان سے ٹکٹ خریدنے والوں کی تعداد میں 70 سے 80 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔ 

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا تھا کہ ایئرلائن کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کا 60 فیصد سفری کاروبار دوسرے علاقوں اور پاکستان میں ایئرلائنز کی اپنی ویب سائٹس پر چلا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق غیملکی ائر لائنز کے اس اعلان کے بعد اب بحرانوں سے نکلنے کی امید کیا جارہی ہے جبکہ ٹکٹس بھی  اب سستے ہو جائیں  گے۔